پیش لفظ
آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان 1973ء

اسلامی جمہوریہ پاکستان 1973ء کی یہ چودھویں اشاعت تادمِ تحریر کیے گئے تمام تر ترمیمی اقدامات پر مشتمل ہے۔ یہ پاکستان کے دستوری ڈھانچے میں تسلسل کے ساتھ ہونے والے ارتقا کی عکاس ہے۔

عدالتی نظام تک بہتر رسائی اور شفافیت کی خاطر، قانون و انصاف ڈویژن نے پاکستان کے وفاقی قوانین کا ایک جامع ڈیجیٹل ڈیٹا بیس بھی تیار کیا ہے، جس کا عنوان "پاکستان کوڈ" ہے۔ اس اقدام کے ذریعے ایک مخصوص ویب سائٹ اور صارف دوست موبایل ایپلی کیشنز کے ذریعے پاکستان کے قوانین تک ملکی و بین الاقوامی سطح پر بلا روک ٹوک رسائی ممکن بنائی گئی ہے۔ یہ ایپلی کیشنز اب ایپل ایپ اسٹور، گوگل پلے اسٹور اور سرکاری ویب پورٹل www.pakistancode.gov.pk پر دستیاب ہیں۔ پاکستان کوڈ قانونی معلومات کی ترویج کو جدید بنانے اور شہریوں، قانونی پیشہ ور افراد اور اداروں کو آسانی سے مستند قانونی حوالہ جات تک رسائی دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

راجہ نعیم اکبر (ہلالِ امتیاز)

سیکرٹری قانون و انصاف ڈویژن

اسلام آباد: 21 نومبر، 2025ء


اقسام مواد

دستور و قانون