مضامین
کاموں کا سہرا اپنے سر سجانے کا رجحان: ایک تجزیہ
کسی بھی جماعت، طبقہ یا قوم کی ترقی کے لیے اجتماعی سوچ، باہمی تعاون اور خود پسندی سے گریز بنیادی اوصاف ہوتے ہیں۔ جب افراد یا ادارے اس بات پر بہت زیادہ زور دیں کہ کسی کام کا سہرا ان کے سر ہی بندھنا چاہیے، یا دوسرے لفظوں میں اس کا کریڈٹ انہی کو ملنا چاہیے ، تو وہ اصل مقصد یعنی ترقی و فلاح اور مسائل کے حل کو بڑی حد تک پسِ پشت ڈال Read more
دنیا کی پانچ بڑی نہریں اور اسرائیل کا بین گوریون نہری منصوبہ
نہریں انسان کی خود ساختہ آبی گزرگاہیں ہیں جو صدیوں سے عالمی تجارت اور معیشت کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرتی آ رہی ہیں، اور جدید دور میں تعمیراتی ایجادات و امکانات نے ایسے مزید منصوبوں کی راہ ہموار کر دی ہے جن کے ساتھ ان کے منصوبہ سازوں کی بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ بنیادی طور پر ایسی نہریں مختلف علاقوں، دریاؤں اور سمندروں کو آپس میں ملاتی ہیں جس کے نمایاں نتائج Read more
الجزائر کی تحریکِ آزادی اور اس میں پاکستان کا کردار
الجزائر پر فرانسیسی نوآبادیاتی قبضہ 1830ء میں شروع ہوا جب فرانس نے الجزائر پر حملہ کر دیا جس کے پیچھے اس کے اقتصادی مفادات اور نوآبادیاتی توسیع جیسے محرکات تھے۔ اس سے پہلے الجزائر ایک نیم خودمختار ریاست کے طور پر خلافتِ عثمانیہ کا حصہ چلا آ رہا تھا۔ حملے کے بعد فرانسیسی فوج نے کئی سال تک الجزائر میں مزاحمت کا سامنا کیا جن میں خاص طور پر امیر عبدالقادر کی قیادت میں الجزائر کی Read more
سائیکس-پیکو معاہدہ 1916ء: مشرقِ وسطیٰ کی تقسیم کا خفیہ منصوبہ
’’سائیکس-پیکو معاہدہ‘‘ پہلی جنگ عظیم کے دوران 1916ء میں برطانیہ اور فرانس کے درمیان طے پانے والا ایک خفیہ منصوبہ تھا جس میں سوویت یونین سے پہلے کے روس کی رضامندی بھی شامل تھی۔ ان طاقتوں کا مقصد جنگ میں کامیابی کی صورت میں خلافتِ عثمانیہ کے مشرقِ وسطیٰ کے علاقوں کو آپس میں تقسیم کرنا تھا۔ سرکاری طور پر ’’ایشیا مائنر معاہدہ‘‘ (Asia Minor Agreement) کا نام رکھنے والے اس معاہدے نے خطے کی جغرافیائی Read more
بالفور ڈکلیریشن 1917ء : اسرائیلی ریاست کے قیام کی برطانوی حمایت
اعلانِ بالفور 1917ء ( Balfour Declaration ) مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ کی ایک انتہائی اہم لیکن متنازعہ دستاویزات میں سے ایک ہے جو خاص طور پر فلسطینی اسرائیلی تنازعہ کے متعلق ہے۔ اعلانِ بالفور دراصل برطانوی وزیر خارجہ آرتھر جیمز بالفور کی طرف سے برطانوی یہودی آبادی کے ایک راہنما لارڈ والٹر روتھس چلڈ کو بھیجا گیا ایک خط تھا۔ 2 نومبر 1917ء کے اس اعلان میں برطانوی حکومت کی جانب سے فلسطین کی سر زمین Read more
1648ء کے ویسٹ فیلیا امن معاہدے
’’ویسٹ فیلیا امن 1648ء ‘‘ (Peace of Westphalia) یورپی تاریخ کے اہم ترین مراحل میں سے ہے جس سے ایک تیس سالہ جنگ اور ایک اَسی سالہ جنگ کا خاتمہ ہوا۔ خاص طور پر ویسٹ فیلیا کے شہروں میونسٹر اور اور اوسنابرک کے دو معاہدوں نے یورپ میں جدید قومی ریاست کا ایک ایسا سیاسی اور مذہبی نظام تشکیل دیا جس نے آنے والی صدیوں میں نہ صرف یورپ بلکہ بین الاقوامی سیاست پر بھی اثرات Read more
اچھی اخلاقی اقدار اور معاشرہ پر ان کے مثبت اثرات
اچھی اخلاقی قدریں
ایک انسان کے لیے اچھی اخلاقی قدریں نہایت ضروری ہیں کیونکہ یہ اس کی شخصیت کو نکھارتی ہیں، اسے معاشرے میں عزت دلاتی ہیں، اور پرسکون زندگی گزارنے میں اس کی مدد کرتی ہیں۔ یہ قدریں انسان کو ایک ذمہ دار شہری بناتی ہیں جو اپنے فرائض کو سمجھتا ہے اور دوسروں کے حقوق کا احترام کرتا ہے۔ درحقیقت، اخلاقی اقدار ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں جس پر ایک Read more
بین الاقوامی معاہدات کیا ہیں اور کیسے کام کرتے ہیں؟
بین الاقوامی معاہدے جنہیں کنونشنز، ٹریٹیز اور اکارڈز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، دو یا دو سے زیادہ ممالک کے درمیان سمجھوتے ہیں جو کسی خاص معاملے میں قانونی دستاویزات کا کام دیتے ہیں۔ یہ معاہدے بین الاقوامی تعلقات کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے اہم ہوتے ہیں اور ممالک کے لیے متفقہ بین الاقوامی معیارات قائم کرتے ہیں، ایسے معیارات جو بین الاقوامی قانون کی صورت اختیار کر جاتے ہیں۔
Read more
نظام ہائے کیلنڈر: ایک جائزہ
کیلنڈر ہزاروں سالوں سے انسانی تہذیب کا حصہ چلے آ رہے ہیں جو گزرنے والے وقت کا حساب رکھنے کے ساتھ ساتھ موسموں کی نشاندہی کرنے اور واقعات کی منصوبہ بندی کرنے کے لیے زیر استعمال رہے ہیں۔ تاریخ میں مختلف ثقافتوں اور علاقوں میں سورج اور چاند کی نقل و حرکت کی بنیاد پر ایسے کیلنڈر بنائے گئے جن میں شمسی کیلنڈر، قمری کیلنڈر اور قمری شمسی کیلنڈر سب سے زیادہ نمایاں ہیں۔ یہ کیلنڈر Read more
یورپی امریکیوں کا کم ہوتا ہوا تناسب
اس وقت امریکہ میں یورپی-امریکی (White Americans) کل آبادی کا تقریباً 65 فیصد ہیں، جبکہ غیریورپی-امریکی (People of Color) تقریباً 35 فیصد ہیں۔
یورپی-امریکیوں اور غیر یورپی-امریکیوں میں کیا فرق ہے؟
یورپی-امریکیوں (سفید) اور غیر یورپی-امریکیوں (رنگین) کے Read more
